Add Poetry

استغاثہ بحضور سرورکونین

Poet: saleem.qadri By: saleem qadri, karachi

ہو نظر کرم یا خیر الوریٰ' سرکارؐ توجہ فرمائیں
اچھا ہوں' برا ہوں' ہوں تو تیرا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

چند سانس ہیں باقی پاس میرے' آنا چاہتا ہوں پاس تیرے
سب حال میرا ہے تجھ کو پتا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

عشاق چلے طیبہ کی طرف' بس میں ہی کھڑا ہوں ایک طرف
کب ہو گا شامل ان میں گدا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

ہر نعمت کے ہو تم مالک' سنتا ہے تمہاری جلد خالق
جو تیری رضا وہ رب کی رضا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

رہزن بنے ہوئے رہبر' قابض ہیں تیرے منبر پر
اغیار سے کرتے ہیں یہ وفا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

حالات بڑے سنگین ہوئے اور نفس نفس غمگین ہوئے
خوشیوں کی آئے کوئی فضائ' سرکارؐ توجہ فرمائیں

دشمن تیرے یا شاہ امم' امت یہ چلاتے ہیں یہ حکم
ہر حاکم کا سر بھی ہے جھکا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

ساری دنیا میں غلام تیرے' بے بس ہیں بہت خدام تیرے
ہو عمرؓ کا سایہ ہم کو عطا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

پھیل رہا ہے بے دین کا راج' کل ہو گا کیا یہ خوف ہے آج
ایمان پہ نکلے دم یہ میرا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

ہر سنت تیری کر کے ادا' یہ جان بھی کردوں تجھ پر فدا
ہو معاف میری ہر ایک خطا' سرکارؐ توجہ فرمائیں

جو بارہا آئے تیرے در پر اور جھولیاں لائے وہ بھر بھر
مجھے لے کر در پہ آئے قضائ' سرکارؐ توجہ فرمائیں

سلیمؔ طیبہ میں جب آئے' آغوش بقیع میں سو جائے
ہے آپ سے ادنیٰ عرض شہا' سرکارؐ توجہ فرمائیں


 

Rate it:
Views: 747
22 May, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets