Add Poetry

اداس شاعری

Poet: دیپک پرجاپتی خالص By: راحیل, Multan

فراق یار میں ہوں اس قدر اداس اداس
بغیر بچوں کے جیسے ہو گھر اداس اداس

شکاری آئے ہیں یعنی پرند جائیں گے
یہ بات سن کے ہوا ہے شجر اداس اداس

نہ جانے کیا مرے زخموں میں دیکھ بیٹھا ہے
کہ ہو گیا ہے مرا چارہ گر اداس اداس

یہ وہ گلی ہے جہاں شادمانی رہتی ہے
سو میرے دوست یہاں سے گزر اداس اداس

کبھی کبھار تو خود زار زار روتی ہیں
اداسیاں بھی مجھے دیکھ کر اداس اداس

یہ کیا ہوا کہ ڈبو کر مجھے بڑے دن سے
خفا خفا سی ندی ہے بھنور اداس اداس

نتیجہ ترک تعلق کا ایک سا کب ہے
ادھر وہ خوش ہے بہت میں ادھر اداس اداس

Rate it:
Views: 437
21 Jan, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets