Add Poetry

آنکھیں ان کی ہیں نظر ان کی ہے جلوہ ان کا

Poet: mohammad akhtar shaikh By: mohammad akhtar shaikh, Karachi

آنکھیں ان کی ہیں نظر ان کی ہے جلوہ ان کا
خاک سمجھے گا تماشائی، تماشہ ان کا

روز محشر بھی بپپا ، سنکڑوں محشر ہوں گے
حشر سے کم تو نہیں، حشر میں آنا ان کا

ختم ہو جائیں گے سب دیرو حرم کے جھگڑے
جس گھڑی چہرے سے اٹھ جائے گا پردہ ان کا

دل سے رہے رہے کہ انالحق کی صدا آتی ہے
ہو گیا ہوں میں فنا ہو کے سہراپا ان کا

اب مجھے دیکھتے ہیں، دیکھنے والے ان کے
میری صورت میں، نظر آتا ہے جلوہ ان کا

میں تو کیا شمس و قمر بھی نہ انھیں دیکھ سکے
یہ بھی آنے میں کوئی، آنا ہے آنا ان کا

انگلیاں کیا ہیں وہاں سر بھی قلم ہو جاتے
تو نے دیکھا ہی نہیں زلیخاں چہرہ ان کا

سوچتا ہوں کہ ہے کیا میری عبادت اختر
یہ جبیں ان کی ہے سر ان کا ہے سجدہ ان کا

Rate it:
Views: 269
18 Oct, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets