Add Poetry

آئینہ

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburg

ابتدا کیا ہے
انجام کیا ہے
درد کیا ہے
خوشی کیا ہے
ہوس کیا ہے
قناعت کیا ہے
مجھے بتاؤ
ان سب کی حقیقت کیا ہے
ہر چیز ایک سوالیا نشاں ہو جیسے
یہ وادیاں
یہ اونچے پربت
یہ دھرتی
یہ آسمان
یہ چاند تارے
یہ کہکشاں
یہ میری لٹی پٹی دنیا
کس سمت اشارہ کرتی ہیں
یہ سب نشانیاں
غفلت میں ڈوبی
احساس سے عاری
اپنی ہی خودی ہے سب کو پیاری
نہ دلوں میں ایفاء
نہ گنجائش کوئی
بنتی جارہی ہے دنیا
ایک ماتم کدہ جیسے کوئی
سراب ہے الفت
یا پھر ایک خوش گمانی کوئی
کے ہے ابھی باقی
انسانیت یہیں کہیں روندی پڑی
منافقت کا بازار
بھید بھاؤ بھی خوب
اپنوں کا مول
کوڑیوں کے داموں فروخت
کون مطمعن
کون یہاںخوش
رب سے کون راضی
فقط سب ہیں فریادی
کہنے کو سبھی اس کے بندے
درپردہ مگر ابلیس سے ہے یاری

Rate it:
Views: 851
12 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets