Add Poetry

آؤ مجھے بچالو

Poet: purki By: m.hassan, karachi

تمام مسائل ہمارے کھاتے میں
اور تمام وسائل اپنے قبضے میں

سب سیاستدان ایک ہیں آپس میں
ہم کیوں لڑیں خواہ مخواہ آپس میں

ہمیں مختلف تعصّبات میں الجھا کر
ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنا کر

خوب سمیٹ رہے ہیں ملک کی دولت
اور بھاگ رہے ہیں ملک سے فرار ہوکر

ان کی تمام دولت فارن کرنسی میں ہے
گھٹے تو گھٹے صرف عوام کی دولت

مہنگائی انکے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی
انکے جیبوں میں ہیں کافی ڈالر کی قوّت

بیمار اگرہوجائے تو پہنچ جاتا ہے لندن امریکہ
سرکاری خزانہ ہے صرف حکمرانوں کی بچت

سرکاری عمرہ اور سرکاری حچ بھی زکات کے پیسوں سے
اپنے اپنے خاص چمچوں کو یہ نوازتے ہیں سیاسی رشوت

سرکاری دورے اور عہدے ہیں صرف خاص چہیتوں کے لئے
عوام کے لئے صرف امید، وعدے اور ٹرخانے کی سیاست

میرا وطن آہوں،سسکیوں اور دھماکوں میں ڈھوب رہا ہے
کہاں ہے میرے سرحدوں کا محافظ بچہ بچہ دے رہا ہے دعوت

میرا گھر اندر سے جل رہاہے اور توکر رہا ہے سرحدوں کی حفاظت
میرا دشمن سرحدوں کے اندر ہے اور تو کررہا ہے دیواروں کی حفاظت

میں یتیم ہورہا ہوں میں بیوہ ہورہی ہوں میرا گھر تباہ ہورہا ہے
آؤ مجھے بچالو جب میرا گھر ہی نہ رہے تو سرحدوں کی حفاظت بے معنی ہے


 

Rate it:
Views: 295
03 Mar, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets