ہر سُو ترے ہی نور کا روشن کمال ہے

Poet: مظہرؔ اِقبال گوندَل By: MAZHAR IQBAL GONDAL, Karachi

ہر سُو ترے ہی نور کا روشن کمال ہے
ذاتِ خُدا تو بے شک و شبہ بے مثال ہے

تیرے ہی دَم سے قائم یہ سارا جہان ہے
تیری ہی قُدرَتوں کا یہ ہر سُو جلال ہے

ذَرے میں تو ہی جلوہ نما ہے مرے خُدا
پھولوں کی رنگ و بُو میں تیرا ہی جمال ہے

غافل نہ ہو تو وقت کی رَفتار دیکھ کر
نیکی پہ اجر ہے تو بدی پر وبال ہے

تاریک شب میں تو ہی اُجالوں کا ہے اَمیں
دن کی ضِیا میں تیرا ہی روشن کمال ہے

پالے ہے تو ہی سب کو جو وہ ذُوالجلال ہے
تیرے ہی ہاتھ میں تو سبھی کا یہ احوال ہے

بخشے گا تو ہی سب کے گناہوں کو اے خُدا
تیرے حضور جھکُنا ہی اب تو حال ہے

مظہرؔ یہ بندگی ہے کہ ہے کوئی آرزُو
تیرے ہی دَر پہ جھکُنا مِرا اَب کمال ہے

Rate it:
Views: 0
07 Jan, 2026
More Religious Poetry