Add Poetry

کیفِ حُسنِ آقا

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

دردِ عشقِ احمد کا کیوں گِلہ کروں گا میں
ہے یہی دواے دل کیوں دوا کروں گا میں

دل میں یادِ خالق ہو ، لب پہ ذکر ہو اُن کا
اور چاہیے پھر کیا اور کیا کروں گا میں

جان میری سوزاں ہے ، عشقِ مصطفیٰ سے جب
سوزشِ جہنّم سے کیوں ڈرا کروں گا میں

عندلیبو! خوش رہنا ، رنگ ونکہتِ گُل پر
خارِ طیبہ کا بوسہ لے لیا کروں گا میں

رازِ لیِ مع اللہ کے راز داں وہی تو ہیں
اُن کو مالک و مولا ہی کہا کروں گا میں

خواب میں جو ہو جائے دیدِ سرورِ عالم
کیفِ حُسنِ آقا میں گم رہا کروں گا میں

یوں تو واعظ اچھا ہے ، ذکر باغِ جنت کا
حُسنِ طیبہ میں گم ہوں ، خُلد کیا کروں گا میں

عزم ہے مُشاہدؔ کا نعت گوئی سے اپنی
سب کو عشقِ احمد میں مبتلا کروں گا میں
 

Rate it:
Views: 297
22 Dec, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets