Add Poetry

عشق میں ڈوبا ہوں میں اور حیران ہیں لوگ

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

عشق میں ڈوبا ہوں میں اور حیران ہیں لوگ
سمجھ نہیں آتی ان کو اور پریشان ہیں لوگ

میری ہر بات میں ہوتا ہے اللہ تیرا نام
اس بات کو برداشت نہیں کر پاتے ہیں لوگ

میرا ہر کام ہو تیرے لیے میرے اللہ
تیرے کام پر بہت ڈانٹتے ہیں لوگ

تیری راہ پر چلنا اتنا سہل تو نہیں
تیری راہ سے ہٹانے آ جاتے ہیں لوگ

تیری مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں
مدد ہو ساتھ تو کچھ نہ کر پائیں گے لوگ

جس نے کی محبت کسی بھی زمانے میں
دشمن ہو جاتے ہیں اسی زمانے کے لوگ

یہ دستور ہے ازل سے ابد تک کا دوست
جب نہ ہوں گے ہم تو ڈھونڈیں گے لوگ

اخلاص سے کچھ ایسا کام لے مجھ سے یا رب
رہتی دنیا تک جس سے فائدہ اٹھائیں گے لوگ

Rate it:
Views: 284
02 Mar, 2021
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets