اللہ سے عشق کی منازل کا حال کیا بتائیں

Poet: محمد کامران پاشا By: Muhammad Kamran Pasha, Sydney

اللہ سے عشق کی منازل کا حال کیا بتائیں
عشق کے رستے کی توفیق وہ خود ہی دلائیں

پہلے کسی عاشق سے عشق کی تعلیم دلوائیں
پھر عشق کو عشق رسول میں تبدیل کروائیں

تپ کے عشق رسول میں کندن جب ہو جائیں
تب جا کے اپنی ذات کے عشق کا مزہ چکھائیں

آخر میں جنون عشق کی سیڑھی چڑھا کر
مقام بقا عطا کر کے پھر دیدار اپنا کروائیں

Rate it:
Views: 426
02 Mar, 2021