محبت ان کی دل میں جاگ اٹھے تو

Poet: مظہرؔ اِقبال گوندَل By: MAZHAR IQBAL GONDAL, Karachi

محبت اُن کی دل میں جاگ اُٹھے تو
ہر اک دُنیا فقط اک دل لگی ہے

یہ ہستی مُصطفیٰ ﷺ کی بندگی ہے
سبھی کچھ ہی یہاں پر عارضی ہے

جہاں میں جو بھی معنی پا گیا ہے
وہ نِسبت سے نبی ﷺ کی زندگی ہے

دلوں کی دھُند چھٹ جاتی ہے خود ہی
محمد ﷺ کی نظر جب روشنی ہے

حَیا، اِخلاق، رَحمت کی کہانی
نبی ﷺ کی ذات اک مَثنوی ہے

نہ زَر، نہ تاج، نہ تَخت و اَمیری
غُلامی اُن کی سب سے قیمتی ہے

مظہرؔ یہی سرمایۂ جاں ہے
محمد ﷺ کی اطاعت زندگی ہے

Rate it:
Views: 0
07 Jan, 2026
More Religious Poetry