ہاں چاند نکلا ہے آج گھٹ کر
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanجو بزم میں بیٹھتا تھا ہٹ کر
وہ رہ گیا خود میں ہی سمٹ کر
یہ بدلیوں سے نہیں اندھیرا
ہاں چاند نکلا ہے آج گھٹ کر
وفا کریں گے تمھیں سے جاناں
رہیں گے اوروں میں ہم نہ بٹ کر
یہ مشکلیں ہار مان لیں گی
مقابلہ تم کرو تو ڈٹ کر
کوئی نہ دے گا تمھارا حصہ
تو کر لو حاصل اسے جھپٹ کر
وہ آئے تو آئے کیسے اول
جو امتحاں دے کتابیں رٹ کر
ہے تیرے پیروں کے نیچے جنت
رہوں گا ماں ان سے میں لپٹ کر
جو راستہ چھوڑا ہم نے زاہد
نہ اس کو دیکھا کبھی پلٹ کر
More General Poetry






