Add Poetry

کام پڑا جب حمزہ سے تو تعلق بنانے آیا کوئی

Poet: محمد حمزہ سعید بھٹی By: محمد حمزہ سعید بھٹی, Gujranwala

کام پڑا جب حمزہ سے تو تعلق بنانے آیا کوئی
تعلق کے روپ میں رشتے داریاں نکالنے آیا کوئی

حق بیان کیا ہم نے تو تنقید کی اہل زمانہ نے
جب میں نے صبر کیا تو مجھے آزمانے آیا کوئی

اختتام زندگی پر منافقوں کی سازش شامل تھی
دیکھا جب لحد کو تو دور سے مسکرایا کوئی

دکھ ہوا سن کر کہ دشمنوں کی یہ چال نہ تھی
دیکھا جب لحد کو تو رو رو کر پچھتایا کوئی

بعد مرنے کے میری لحد پر ہجوم رہا کئی روز
ایک صدی بعد قبر حمزہ پر نہ آیا کوئی

ہوئی رو آذاد تو مجھے لینے آئے اولیاء
میں خوش ہوا مرشد کے ساتھ آیا کوئی

تاریخ لکھوں جب تو ڈھونڈ لینا لحد میری
نام و نشان مٹ گئے حمزہ کو رونے نہ آیا کوئی
 

Rate it:
Views: 160
28 Jul, 2023
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets