وہ مجھ میں سما نہ سکا

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

وہ مجھ میں سما نہ سکا
اور میں ُاس میں سماتی گئی

وہ تو خوابوں کی دنیا تھی
جس سے میں اپنا دل بہلاتی گئی

چاند کو ستاروں سے کوئی مطلب ہی نہ تھا
اور میں خود کو اک ستارہ بتاتی گئی

رات آئی تو بہت سی وحشتیں تھی ساتھ ُاس کے
بیتے لمحے سوچ کر بس خود کو جلاتی گئی

اندھرے ۔ ُاجالے تو ہوتے ہی رہتے ہیں لکی
پھر کیوں جگنوں سے اپنا گھر سجاتی گئی

Rate it:
Views: 526
15 Oct, 2012