لاکھوں سلام
Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyahصاحب حسن وجمال پہ لاکھوں سلام
حبیب رب ذوالجلال پہ لاکھوں سلام
شامل ہے جواسم گرامی میں
محمدکی دال پہ لاکھوں سلام
تشریف لائے جس میں پیارے نبی
اس ماہ وسال پہ لاکھوں سلام
خرچ ہوجائے میلادرسول میں
ایسے بہترین مال پہ لاکھوں سلام
جس کے آنے سے قبلہ تبدیل ہوا
محبوب کے خیال پہ لاکھوں سلام
پتھرکھاکربھی دعائیں دیں
درگزراستقلال پہ لاکھوں سلام
جسے دیکھ کردشمن ہوئے لاجواب
ایسے معجزے باکمال پہ لاکھوں سلام
بخشش امت کی جس میں بات ہوئی
شب معراج سوال پہ لاکھوں سلام
آگ بھی نہ جلاسکی جنہیں
اس روٹی رومال پہ لاکھوں سلام
جس سے متانت دکھائی دیتی رہی
خراماں خراماں چال پہ لاکھوں سلام
خوشبوسے جن کی گلیاں مہکیں
زلفوں کے ہربال پہ لاکھوں سلام
چوماجس جس نے نعلین کو
ہراس جبال پہ لاکھوں سلام
دیکھنے سے جسے غم بھول گئے
ایسے خوش خصال پہ لاکھوں سلام
اداکرتے رہے رسول کریم جنہیں
ان افعال واعمال پہ لاکھوں سلام
نکل کرزباں سے جوحدیث بنے
ایسے پیارے اقوال پہ لاکھوں سلام
ملی ہے سب سے بڑھ کر
سرکارکی اجلال پہ لاکھوں سلام
انتہائی ظلم میں ثابت قدم رہا
اس موئذن بلال پہ لاکھوں سلام
سنایاجوعرش سے واپسی پر
سفرمعراج احوال پہ لاکھوں سلام
غارحراپربناسفرہجرت میں
اس قدرتی جال پہ لاکھوں سلام
درپہ آنے والے سوالیوں کو
کریں جومالامال پہ لاکھوں سلام
اس کائنات بھرمیں جس کی
نہیں کوئی مثال پہ لاکھوں سلام
مزل، مدثراللہ نے فرمایاجسے
سرکارکی شال پہ لاکھوں سلام
جس خیرات کولے کرمنگتے
ہوگئے نہال پہ لاکھوں سلام
دشمنوں سے جوفرشتوں نے کرایا
محبوب کے استقبال پہ لاکھوں سلام
مصرف ہوجس کامحبت رسول
ایسے بہترین منال پہ لاکھوں سلام
خریدکرعثمان نے تحفہ دیا
علی کی ڈھال پہ لاکھوں سلام
جسے اختیارکرنے کی ترغیب دی
میانہ روی اعتدال پہ لاکھوں سلام
اصحاب رسول پہ صدیق ؔ بھیجتے رہو
نبی کی آل پہ لاکھوں سلام
فہم و گماں سے آگے ہے رتبہ حسینؑ کا
قرآن کے ورق بولیں شبّرؑ کے نام پر
محشر میں ذکر ہوگا یہ خطبہ حسینؑ کا
دریا نے پیاس دیکھی، جھجک کر رُک گیا
سایہ بھی زیرِ زخم تھا قبضہ حسینؑ کا
باطل ہو یا ستم ہو، قدم نہ ڈگمگائے
قائم ہے آج تک بھی وہ وعدہ حسینؑ کا
نیزے پہ بھی زباں تھی، تلاوتیں ہوئیں
کانوں نے خود سنا ہے وہ لہجہ حسینؑ کا
بکھری تھیں لاشگاہ میں قربانیاں بہت
پر سب سے خاص منظر تھا سجدہ حسینؑ کا
تاریخ نے دکھایا ہے سچ کا یہ علم بھی
ہر دل پہ راج کرتا ہے کنبہ حسینؑ کا
جنت کا در جو کھلتا ہے در پر حسینؑ کے
اللہ نے دیا ہے یہ رتبہ حسینؑ کا
مظہرؔ لکھو عقیدت سے حرفوں کے چراغ
دل کہہ رہا ہے سارا ہے صدقہ حسینؑ کا
وہی مشکل گھڑی میں صاحبِ کامل مسلمان نکلے
جنہیں الزام دے کر اہلِ محرابوں نے دھتکارا
وہی حق کی حفاظت میں کھڑے کوہِ گراں نکلے
جنہیں بدنام کر کے شہر بھر میں شور برپا تھا
وہی باطل کے آگے بن کے سیلابِ رواں نکلے
جنہیں سمجھا گیا تھا بے عمل اور بے خبر لوگ
وہی میدانِ حق میں صف شکن مردِ جواں نکلے
جنہیں فتووں کی آندھی نے مٹانے کی ٹھانی تھی
وہی تاریخ کے اوراق میں روشن نشاں نکلے
جنہیں دنیا نے سمجھا تھا فقط خاموش رہنے والے
وہی طوفان بن کر ظلم کے آگے بیاں نکلے
مظہرؔ یہ بھی زمانے کی عجب تقدیر دیکھی ہے
جو سچے تھے وہی آخر میں اہلِ امتحاں نکلے
جب لفظ ساتھ چھوڑ جائیں
جب آنکھ فقط نمی بولے
جب لب خالی رہ جائیں
کیا صرف سجدہ کافی ہے؟
کیا تُو سنے گا وہ آواز
جو کبھی ہونٹوں تک نہ آئی؟
جو دل میں گونجتی رہی
خاموشی میں، بے صدا؟
میرے سجدے میں شور نہیں ہے
صرف ایک لرزتا سکوت ہے
میری دعا عربی نہیں
صرف آنسوؤں کا ترجمہ ہے
میری تسبیح میں گنتی نہیں
صرف تڑپ ہے، فقط طلب
اے وہ جو دلوں کے رازوں کا راز ہے
میں مانگتا نہیں
فقط جھکتا ہوں
جو چاہا، چھن گیا
جو مانگا، بکھر گیا
پر تُو وہ ہے
جو بکھرے کو سنوار دے
اور چھن جانے کو لوٹا دے
تو سن لے
میری خاموشی کو
میری نگاہوں کی زبان کو
میرے خالی ہاتھوں کو
اپنی رحمت کا لمس عطا کر
کہ میں فقط دعاؤں کا طالب ہوں
اور وہ بھی بس تیرے در سے
سخاوت عثمان اور علی کی شجاعت مانگ رہے ہیں
بے چین لوگ سکون دل کی خاطر
قرآن جیسی دولت مانگ رہے ہیں
بجھے دل ہیں اشک بار آ نکھیں
درِ مصطفیٰ سے شفاعت مانگ رہے ہیں
سرتاپا لتھڑے ہیں گناہوں میں
وہی عاصی رب سے رحمت مانگ رہے ہیں
رخصت ہوئی دل سے دنیا کی رنگینیاں
اب سجدوں میں صرف عاقبت مانگ رہے ہیں
بھٹکے ہوئے قافلے عمر بھر
تیری بارگاہ سے ہدایت مانگ رہے ہیں
بروز محشر فرمائیں گے آقا یارب
یہ گنہگار تجھ سے مغفرت مانگ رہے ہیں
آنکھوں میں اشک ہیں ، لبوں پر دعا ہے
جنت میں داخلے کی اجازت مانگ رہے ہیں
ہر دور کے مومن اس جہاں میں سائر
اصحاب محمدجیسی قسمت مانگ رہے ہیں






