غزل

Poet: محمد مدثر متخلص حافظؔ By: حافظ محمد مدثر, karachi

ساقیا عشق سا جام دے تو مجھے
شامِ ہجراں ہے آرام دے تو مجھے

یار کا عکس مجھے ہے دِکھا جام میں
مٹے نہ یہ نقشِ جاں جام دے تو مجھے

رشکِ گل و چاند ہیں ناز اِس حسن کے
زلیخاِ عشق سے دام دے تو مجھے

گر زلف جال ہو قید بھی خوب ہے
چشم سے موت سر عام دے تو مجھے

یومِ گل آج ہے پھول ہی پھول ہیں
دے کہ گل قیس کا نام دے تو مجھے

آرزو اب مجھے پھول و گل کی نہیں
لازمی ہے کہ اکرام دے تو مجھے

زندگی عشق نے دی ہے حافظؔ مجھے
موت کا اب نہ پیغام دے تو مجھے

Rate it:
Views: 4
11 Feb, 2026
More Life Poetry