سچا دوست
Poet: Huma By: Huma Imran, Al-khobar تم دوستی ہم سے کر لو
یہ بات ہماری جان لو
دنیا میں دوست بہت ملیں گے
لیکن ہم جیسے نہیں ملیں گے
دوستی کا ہاتھ آگے بڑھاؤ
گلے ہم کو اپنے لگاؤ
یاد رکھنا اس دنیا میں
بھول نہ جانا خوشیوں میں
اس امید پر جیا کرتے ہیں
ہر پل یہی دعا کرتے ہیں
زندگی میں گر تیرے کسی کام آسکیں
اپنی جان کی بازی داؤ پر لگا سکیں
سچے دوست کو پہچانو
حاسدوں کی بات کو نہ مانو
اچھے دوست قسمت سے ملتے ہیں
ہم بھی خوش قسمت بننا چاہتے ہیں
More Friendship Poetry
نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم
کہ یاروں کو بھُلایا ہو نِشاں بھی نہیں مِلتا
میں اَپنوں کے لیے ہر درد چُپ رَہ کر ہی سَہتا ہوں
لَبوں پَر آہ کا کوئی اِمکاں بھی نہیں مِلتا
مُحَبَّت کے بہت دَعوے کِیے چہروں نے مِل کر اَب
مگر سچ ہے کہ ان جیسا انساں بھی نہیں ملتا
سَہارا جو بُرے وَقتوں میں لوگوں کا بَنے یارو
زَمانے میں کِسی کو وہ خانداں بھی نہیں ملِتا
میں اَپنے دوست کی خاطِر زَمانے بھَر سے لَڑ جاؤں
مَطلَب پَرَستوں میں یہ اِیماں بھی نہیں ملِتا
جو دِل میں ہے وُہی لَب پَر، نہیں ہے پَردہ کوئی بھی
مِرے کِردار میں جھُوٹوں کا دھِیاں بھی نہیں مِلتا
مظہرؔ یاروں کی چاہَت میں ہمیشہ سَر جھُکاتا ہے
وفاداری کے رَستے میں نُقصاں بھی نہیں مِلتا

MAZHAR IQBAL GONDAL