دنیا کا میلہ ھے

Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, UK

دنیا کا میلہ ھے
بس ایک جھمیلہ ھے

کتنے بندھنوں میں جکڑا
انسان بہت اکیلا ھے

دھن کے پجاری سب
سگا بھی سوتیلا ھے

دکھ کے دریا گہرے
یادوں کا ریلہ ھے

دل کتنے برباد کئے
کیسی پیار کی لیلہ ھے

مجھے راہ میں بھولنے والے
دیکھ تو بھی اکیلا ھے
حبیب من کی مے کا
نشہ بہت کسیلا ھے

Rate it:
Views: 474
01 Jun, 2011