درد دل

Poet: Khalid Roomi By: khalid Roomi, Rawalpindi

 چارہ گر ! کر کچھ دوائے درد دل
روز شب ہے لب پہ ہائے ! درد دل

چل پڑی ایسی ہوائے درد دل
ہو گیا ہوں مبتلائے درد دل

مسکرا کر آپ کو دیکھا تھا جو
مل گئی ہم کو سزائے درد دل

دل پہ رکھ کر ہاتھ یوں ، پھر تا ہوں میں
اب ہو جیسے انتہا ئے درد دل

کیجئے سوز محبت کا علاج
دیجئے کچھ نسخہ ہائے درد دل

باتیں کرتے ہیں زبانی تو سبھی
کب ہے کوئی آشنائے درد دل ؟

رنج ، یاس و بیکسی ، شام الم
کیا سناؤں ماجرائے درد دل

یار کی تصویر ہے جادو ادا
حسن جاناں ہے بقائے درد دل

درد نے دیں ، دل کو کیا کیا وسعتیں
کیف افزا ہے فضائے درد دل

جب کھلی اس کی حقیقت تو ہوا
دل کو رومی ! مدعائے درد دل

Rate it:
Views: 469
02 May, 2011
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL