خیمہ گاہ
Poet: Malik Shahmeer By: Malik Shahmeer, Dera Ghazi Khanیہ عشق کی خیمہ گاہ پیا
نہ آنا تم اس راہ پیا
دیکھو عشق کی راہوں میں
تم پھیر لینا اپنی نگاہ پیا
عشق تمہیں جب ڈس جائے
پھر کرنا نہ تم آہ پیا
تم چھوڑو گی تنہا مجھ کو
پھر جاؤں گا کس راہ پیا
جب تم ہی اتنی سنگدل ہو
پھر کون کرے تیری چاہ پیا
میں ریزہ ریزہ بکھرا ہوں
مجھے چاہیے تیری پناہ پیا
تیرا مجھ کو تکنا چوری سے
یہی مجھ کو مار گئی ادا پیا
تم میری ہو تم میری تھی
میری رہنا بس سدا پیا
تم غیر کی باتوں میں آ کہ شامؔی
مت دینا مجھ کو دھوکا پیا
More Sad Poetry






