Add Poetry

حریم دل سے یا عرش بریں سے

Poet: بلال By: بلال, Dera Ismail Khan

حریم دل سے یا عرش بریں سے
تمہیں ہم ڈھونڈ لائیں گے کہیں سے

ہوا مرنے پہ آغاز محبت
شروع ہوتا ہے یہ قصہ یہیں سے

بجھے دل کا چراغ اے شمع رو آج
جلا دے اپنے روئے آتشیں سے

جو اس کی جستجو میں گھر سے نکلے
تو خود کھوئے گئے دنیا و دیں سے

مری تقدیر ایسی چاندنی میں
جو چمکے گی تو تم سی مہ جبیں سے

صدا اس بام تک اب بھی نہ پہنچی
پکار آئے اسے عرش بریں سے

فلک سے پہلے ہی کوچے میں ان کے
نپٹ لینا پڑا ہم کو زمیں سے

چھپے چوری جو کچھ کرتا ہے زاہد
کھلا راز اس کا اس پردہ نشیں سے

تری انگڑائیاں کہتی ہیں مجھ سے
تجھے کچھ ملنے والا ہے کہیں سے
 

Rate it:
Views: 4
23 Jul, 2025
More Abdussamad Tapish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets