اس طرح نہیں کرتے
Poet: By: Sohail Iqbal, Chakwalاس طرح نہیں کرتے رابطہ تو رکھتے ہیں
تھوڑا ملنے جلنے کا سلسلہ تو رکھتے ہیں
جو تمہارے اپنے ہوں، تم سے پیار کرتے ہوں
ان کا حال کیسا ہے، کچھ پتہ تو رکھتے ہیں
منزلیں بلند ہوں تو مشکلیں تو آتیں ہیں
مشکلوں سے لڑنے کا حوصلہ تو کرتے تھے
اس طرح نہیں کرتے رابطہ تو رکھتے ہیں
تھوڑا ملنے جلنے کا سلسلہ تو رکھتے ہیں
More Friendship Poetry
نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم
کہ یاروں کو بھُلایا ہو نِشاں بھی نہیں مِلتا
میں اَپنوں کے لیے ہر درد چُپ رَہ کر ہی سَہتا ہوں
لَبوں پَر آہ کا کوئی اِمکاں بھی نہیں مِلتا
مُحَبَّت کے بہت دَعوے کِیے چہروں نے مِل کر اَب
مگر سچ ہے کہ ان جیسا انساں بھی نہیں ملتا
سَہارا جو بُرے وَقتوں میں لوگوں کا بَنے یارو
زَمانے میں کِسی کو وہ خانداں بھی نہیں ملِتا
میں اَپنے دوست کی خاطِر زَمانے بھَر سے لَڑ جاؤں
مَطلَب پَرَستوں میں یہ اِیماں بھی نہیں ملِتا
جو دِل میں ہے وُہی لَب پَر، نہیں ہے پَردہ کوئی بھی
مِرے کِردار میں جھُوٹوں کا دھِیاں بھی نہیں مِلتا
مظہرؔ یاروں کی چاہَت میں ہمیشہ سَر جھُکاتا ہے
وفاداری کے رَستے میں نُقصاں بھی نہیں مِلتا

MAZHAR IQBAL GONDAL