Add Poetry

آرزو کو سلام کرتے ہیں

Poet: سیف By: سیف, Chiniot

آرزو کو سلام کرتے ہیں
دل کا قصہ تمام کرتے ہیں

آ سکے گا نہ لب پہ راز عشق
حسن کا احترام کرتے ہیں

اس فریب خیال کے صدقے
آپ مجھ سے کلام کرتے ہیں

اے فلک کچھ تو چین لینے دے
دو گھڑی کو مقام کرتے ہیں

خاک بھی اب نہیں شہیدوں کی
کیوں وہ عزم خرام کرتے ہیں

سب ہی دیتے ہیں جان یوں کیفیؔ
آپ کیا ایسا کام کرتے ہیں
 

Rate it:
Views: 4
23 Jul, 2025
More Abdur Rasheed Khan Kaifi Mahkari Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets