✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi
Search
Add Poetry
Poetries by Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi
یادِ رفتگاں : بیادِ غزل نواز جگجیت سنگ
جگجیت سنگ ہم سے اچانک بچھڑ گئے
جو تھا غزل نوازِ دلآرا چلا گیا
تھا آبروئے ہند جو سارے جہان میں
فنکار وہ عظیم ہمارا چلا گیا
مشّا طہ عروسِ غزل عُمر بھر رہا
کرکے جہاں سے آج کنارا چلا گیا
شامِ غزل میں جس کے ترانوں کی دھوم تھی
تھا طرز جس کا سب کو گوارا چلا گیا
شہرت کے آسماں پہ درخشاں تھا عُمر بھر
تھا ضوفشاں جو مثلِ ستا را چلا گیا
اردو غزل کو جس پہ ہمیشہ رہے گا ناز
وہ غمزدوں کے دل کا سہارا چلا گیا
برقی نہ سوگوار ہو کیوں محفلِ غزل
تھا جان و دل سے سب کو جو پیارا چلا گیا
Ahmed Ali Barqi Azmi
Copy
یادِ رفتگاں : بیادِ مقبول صابری قوال
افسوس آج چل بسے مقبول صابری
حق نے عطا کیا تھا جنھیں صوتِ سرمدی
بر صغیر موت سے ہے جن کی سوگوار
شمعِ ہُنر کی اُن سے فروزاں تھی روشنی
”ہرگز نمیرد آنکہ دلش زندہ شد بعشق“
جن کے کلام سے ہے عیاں عشقِ معنوی
جب سے گئے ہیں چھوڑ کے اس کو یہاں سے وہ
مدھم ہے تب سے بزمِ معارف کی روشنی
عرضِ ہُنر کا اُن کے نہیں تھا کوئی جواب
آواز میں تھا اُن کی نہاں سوزِ زندگی
رہ جاتا ہے کمالِ ہُنر ایک یادگار
جانا ہے سب کو چھوڑ کے دنیائے عارضی
ابدی سکون خُلدمیں برقی انھیں ملے
تا عُمر بخشتے رہے جو سب کو تازگی
Ahmed Ali Barqi Azmi
Copy
مل جل کے آئیے
مل جل کے آئیے ہم سائنس ڈے منائیں
کیا اہمیت ہے اسکی ہر شخص کو بتائیں
بیدارمغز جو ہیں سائنس پڑھ رہے ہیں
ہم بھی نہ بڑھ کے اس میں کیوں بخت آزمائیں
مکتب ہو،مدرسہ ہو،یا ہو وہ کوئی کالج
ہے ہرجگہ ضروری سائنس کو پڑھائیں
اپنا رہے ہیں جو بھی سائنس و ٹیکنالوجی
اہل جہاں کی ان پر ہروقت ہیں نگاہیں
ہے ملک کی ترقی سائنس میں ہی مضمر
سائنس کا ترانہ سب لوگ مل کے گائیں
ہے راز اس میں مضمر ملت کی بہتری کا
گھر گھر میں آئیے ہم اس شمع کو جلائیں
سائنس و ٹیکنالوجی ہے وقت کی ضرورت
ہم کیوں نہ اس سے آخر اب فائدہ اٹھائیں
پرواز کررہے ہیں سٹ لائٹ آسماں پر
دنیا کی سیر پر ہم گھر بیٹھے کیوں نہ جائیں
سائنس کر رہی ہے نوع بشر کی خدمت
ہیں دسترس میں اس سے اب زود اثر دوائیں
ڈی این اے ٹسٹ ہو یا موسم کی پیشگوئی
سائنس نے ہیں کھولی ہم پر جدید راہیں
سائنس اگر نہ ہوتی ہوتا نہیں یہ ممکن
بجلی بنا رہی ہیں اب ایٹمی شعائیں
ہیں مثبت اور منفی دونوں ہی اس کے پہلو
مثبت کو یاد رکھیں منفی کو بھول جائیں
سائنسداں ہیں بیشک نوع بشر کے محسن
سارے جہاں کی ان پر مرکوز ہیں نگاہیں
ہیں ملک کی امانت سائنسداں ہمارے
ہم صدق دل سے ان کو اب کیوں نہ دیں دعائیں
عقل سلیم دے اب ان کو خدائے مطلق
تخریبی کاوشوں سے تاکہ وہ باز آئیں
ای میل و آئی ٹی کا ہے آج کل زمانہ
کیوں نامہ بر کا احساں احمد علی اٹھائیں
Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi
Copy
عہد حاضر میں غزل ہے
آج اردو شاعری کوہے یہ حاصل امتیاز
عہدحاضرمیں غزل ہے مظہرسوزوگداز
اس کے گلہائے مضامیں ہیں نہایت دلفریب
منعکس ہوتے ہیں جن سے عشق کے رازونیاز
میروغالب،ذوق و مومن، فیض اوراحمدفراز
تھے یہ اردو شاعری کی شخصیت تاریخ ساز
سودا،حالی،داغ،ناسخ،فانی،حسرت ،میرانیس
سرورعالم رازسرور،کا سخن ہے دلنواز
تھی غزل پہلے ۔’’حدیث دلبری‘‘لیکن یہ آج
زندگی کے ساز پر ہے عہدنو میں نغمہ ساز
عہدنو میں توڑ کر اقبال نے فکری جمود
فکر و فن کو کردیا سووزیاں سے بے نیاز
خودشناسی کا تصور وقت کی آواز تھا
منکشف ہوتے ہیں انکی فکر سے فطرت کے راز
ترجمان زندگی بن کر وہ ابھرے اس طرح
سب پہ ظاہر کردیا کیا ہے حقیقت کیا مجاز
کر رہا ہوں وقت کی آواز پر لبیک میں
میری غزلوں سے ہے ظاہر زندگی کا سوزوساز
مجھ پہ ہے رحمت الٰہی برق کا فیضان یہ
کررہا ہوں شرح حال دل بصد عجز و نیاز
ہے کلام اقبال کا برقی سرود سرمدی
رہتی دنیا تک کریں گے لوگ جس کے فن پہ ناز
Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi
Copy
ہر کوئی آلودگی کا ہے شکار
آج کل ماحول ہے نا سازگار
ہر طرف ہے ایک ذہنی انتشار
ہے بڑے شہروں میں جینا اک عذاب
ہر کوئی آلودگی کا ہے شکار
آ رہے ہیں لوگ شہروں کی طرف
گاؤں کا نا گفتہ بہ ہے حال زار
نت نئے امراض سے ہے سابقہ
پر خطر ہے گردش لیل و نہار
آرہا ہے جس طرف بھی دیکھئے
ایک طوفان حواد ث بار بار
بڑھتی جاتی ہے گلوبل وارمنگ
لوگ ہیں جس کے اثر سے بیقرار
ہے دگرگوں آج موسم کا مزاج
گرد ش حالات کے ہیں سب شکار
جس کو دیکھو بر سر پیکار ہے
دامن انسانیت ہے تار تار
ہے گلوبل وارمنگ احمد علی
اک مسلسل کرب کی آئینہ دار
Dr.Ahmad Ali Barqi Azmi
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets