Add Poetry

آج نوکر نہیں آیا ہے تو نوکر ہوں میں

Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahore

آج نوکر نہیں آیا ہے تو نوکر ہوں میں
آپ کے حکم سے گاڑی کا ڈریور ہوں میں

کبھی دھوبی کبھی مالی کبھی بٹلر ہوں میں
کبھی اندر کبھی باہر کبھی چھت پر ہوں میں

اب یہ کہتی ہو کہ برتن بھی تمہیں دھو ڈالو
کیوں نہ دھو ؤ وں گا اے جاناں ترا دلبر ہوں میں

پوتڑے سی کے دیئے ہیں ابھی بچوں کے کل
مان کر دیتی نہیں پھر بھی کہ ٹیلر ہوں میں

بچّے سنتے ہیں مری اور نہ تم سنتی ہو
یعنی اِس مجلسِ شوریٰ کا سپیکر ہوں میں

ٹھیک بتلاؤ کہ کیا خرچ کیا ہے تُو نے
کیا سمجھتی ہو مڈل فیل منسٹر ہوں میں

جھوٹ ہی جھوٹ تو مجھ سے نہیں بولا جاتا
قوم کا تُو نے سمجھ رکھا ہے لیڈر ہوں میں

تمہیں تو چاہئے کرنی مری عزت کچھ تو
ترے بچّوں کا اگر سوچ کے فادر ہوں میں

ہر جگہ فٹ کئے دیتی ہو جہاں چاہتی ہو
ترا شوہر ہوں اے بیگم نہ کے جوکر ہوں میں

Rate it:
Views: 513
29 Feb, 2016
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets