Add Poetry

نعت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

 وسیع تر ھے حسن اخلاق کا دریا تیرا
افق دنیا پہ چمکا ھے نبوت کاستارا تیرا

پیاسی روح تیرےروضے کی جھلک کو ترسے
جھوم اٹھتا ھے دل ناشادجو ھے شیدا تیرا

مدینےکے سفر میں جب یاد تیری آتی ھے
نظر آتا ھے نگاھوں سے ھر طرف جلوہ تیرا

کون بھلا سکتا ھے بے پایاں رحمت تیری
جزبات کو جلا دیتا ھے گنبد خضرہ کا منارہ تیرا

دستگیری کی اپنی امت کی جس طرح
میں تو ڈوب چکا ھوتا اگر نہ ھوتا سھاراتیرا

بطحائے عرب کے جگھڑوں کو مٹایا کسنے
یہ سبق دیتاھے آج بھی میثاق مدینہ تیرا

حسن خوشقسمت ہیں جو تیرا عہد دیکھ چکے
قابل رشک ھیںمدینے والےکرتے ھیں نظارا تیرا

Rate it:
Views: 430
14 Jan, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets