Add Poetry

تیری خدائی ہم کو یوں راس آگئی ہے

Poet: Prof Niamat Ali Murtazai By: Prof Niamat Ali Murtazai, Kasur

تیری خدائی ہم کو یوں راس آگئی ہے
عظمت کی باس تیری ہر سو سما گئی ہے

سورج میں تیرا جلوہ، بجلی غضب ہے تیرا
آتش فشاں میں تیری قوت سما گئی ہے

کب زلزلے تھمے ہیں، طوفان کب رکے ہیں
تیری ہی یاد ہے جو سب غم بھلا گئی ہے

ماتم کدہ جہاں میں اشکوں کی ہر جا بارش
لیتے ہی نام تیرا، اُ مید آ گئی ہے

تیری رضا ہے جنت، ناراضگی جہنم
اُمید وبیم میں ہی دنیا سما گئی ہے

کِھلنا تری ادا ہے، مرجھانا بھی قضا ہے
تیری ثنا تری ہر تخلیق گا گئی ہے

بحرو فلک تری ہی عظمت کے ہیں نشاں سب
ارض وسما میں تیری قدرت ہی چھا گئی ہے

ہر ذرہ ہے گواہی تیری موجودگی کی
آئی سکون بن کر جب بھی فغاں گئی ہے

شمع میں نورتیرا ، پروانے کی تڑپ بھی
ہستی ہر ایک تجھ میں مالک سما گئی ہے

پیوستہ ہے تجھی سے ہر آسِ مرتضائیؔ
تیری طرف ہی دل سے ہر اک دعا گئی ہے

Rate it:
Views: 287
16 Nov, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets