Add Poetry

دعا

Poet: ساجد پرویز آنس By: ساجد پرویز آنس, پاکستان

خدایا سن دعا میری مجھے تُو سرخَرُو کر دے
مرےدل کو چمک دے دےکہ مثلِ خوبرُو کر دے

نیا شوقِ تکلّم دے وہ تُو ذوق ِ تعلّم دے
کہ اس نابود صلصالِ زمن کو جو گرُو کردے

مرےدل کو عطا کر دےکہ اک شوقِ سحرخیزی
اسی ذوقِ تقاضا سے عباد ِ قبلہ رُو کر دے

شناسا کر حقیقت سے بچا لےپھر کدورت سے
زمانے کے غریبوں کو عطا تو آبرُو کر دے

مرے دل کی تمّنا ہے خدایا تو وہ پوری کر
مدینے ہی مجھےلےچل حَرَم کے روبرُو کردے

گُلِ نَو میں اُجاگر کر تمّنا رونَمائی کی
چمن کا ہر شجَر پھر صُورَتِ طُورِ ترو کر دے

Rate it:
Views: 376
24 Jun, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets