اتنی بے تکلفی اچھی نہیں جناب
Poet: jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiاتنی بے تکلفی اچھی نہیں جناب
آپ کی باتیں سمجھ نہیں آتیں جناب
نہیں ہوتے کسی کی طرف مائل ہم
جو ہو نابلد محفل کے آداب سے جناب
کرنی ہے دوستی تو کچھ آداب سکھو
سب سے پہلے پوچھو ہمارا حال جناب
آپ لگتے ہو کچھ جانے پہچانے سے
ہم پہلے بھی آپ سے ملے ہیں جناب
اسی طرح اگر آپ ہم سے ملتے رہے
ہو جائے گا پیار آپ سے ہمیں جناب
More Friendship Poetry
نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم
کہ یاروں کو بھُلایا ہو نِشاں بھی نہیں مِلتا
میں اَپنوں کے لیے ہر درد چُپ رَہ کر ہی سَہتا ہوں
لَبوں پَر آہ کا کوئی اِمکاں بھی نہیں مِلتا
مُحَبَّت کے بہت دَعوے کِیے چہروں نے مِل کر اَب
مگر سچ ہے کہ ان جیسا انساں بھی نہیں ملتا
سَہارا جو بُرے وَقتوں میں لوگوں کا بَنے یارو
زَمانے میں کِسی کو وہ خانداں بھی نہیں ملِتا
میں اَپنے دوست کی خاطِر زَمانے بھَر سے لَڑ جاؤں
مَطلَب پَرَستوں میں یہ اِیماں بھی نہیں ملِتا
جو دِل میں ہے وُہی لَب پَر، نہیں ہے پَردہ کوئی بھی
مِرے کِردار میں جھُوٹوں کا دھِیاں بھی نہیں مِلتا
مظہرؔ یاروں کی چاہَت میں ہمیشہ سَر جھُکاتا ہے
وفاداری کے رَستے میں نُقصاں بھی نہیں مِلتا

MAZHAR IQBAL GONDAL