Add Poetry

حیا کے آئینے بھی اب سرِ بازار بکتے ہیں

Poet: رضا علی مکرم By: razaali, Azamgarh

ضمیرِ آدمیت کیا لہو کے دھار بکتے ہیں
فروغِ جسم نمائش میں کئی کردار بکتے ہیں

عقیدے ڈگمگاتے ہیں پلائے حسن کا ثاقی
گلاس جام بھرتے ہی کئی دلدار بکتے ہیں

کدھر جاؤ گے بچ کر کے زمانہ مار ڈالے گا
یہاں پر ہر گلی میں ظلم کے ہتھیار بکتے ہیں

دریدہ جسم پر کپڑے وہاں کیونکر عطا ہوتا
جہاں دولت کی خوشبو ہو وہیں دستار بکتے ہیں

ہماری قوم و ملت پر جہالت ایسی چھائی ہے
اسی بنیاد پر لوگوں کے اب گھر بار بکتے ہیں

تقدس پرداداری کا زمانے نے عجب لوٹا
حیا کے آئینے بھی اب سر بازار بکتے ہیں

اَدبِیّت فکر کی ہرگز تجارت میں نہیں کرتا
یہ کس نے کہہ دیا تمکو میرے اشعار بکتے ہیں

تحفظ اپنے ایماں کی رضا یہ سوچ کر کرنا
کہ اس دورِ حوادث میں بہت فنکار بکتے ہیں

Rate it:
Views: 1055
02 Jan, 2018
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets