Add Poetry

تیرے لہجے کی زَد سے نکلنے کو میری یہ عمر تھوڑی ہے

Poet: By: Rania Ch, Lahore

تیرے لہجے کی تلخی کو
چھپا کر ساری دنیا سے
میں جب تھک ہار کہ بیٹھی
رقم کرنے کو کاغذ پہ
قلم چل ہی نہیں پایا
عجب سی کپکپاہٹ نے
میرے ہاتھوں کو لرزایا
تیری باتوں کی یادوں میں
بہت گُم صُم سی ہو بیٹھی
ذرا سی دیر میں گویا
توازن اپنا کھو بیٹھی
اِسی اک سوچ میں گُم تھی
کہ جب سبھی احساس مردہ تھے
تو پھر نجانے کیوں ؟؟
تیرے لفظوں کے تیروں نے
مجھے گھاؤ دیئے گہرے
اور اب کے حال ایسا ہے
ڈھلے گی عمر یہ یونہی
بھریں گے زخم بھی شاید
مگر معلوم ہے مجھ کو
تیرے لہجے کی زَد سے نکلنے کو
میری یہ عمر تھوڑی ہے

Rate it:
Views: 339
01 Dec, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets