Add Poetry

درِ نبی ﷺ پر جو ہیں جاتے ، ہوتے ہیں بڑی قسمت والے

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

درِ نبی ﷺ پر جو ہیں جاتے ، ہوتے ہیں بڑی قسمت والے
سر اُن کے قدموں میں جو ہیں جھکاتے ، ہوتے ہیں بڑی قسمت والے
چھوڑ کر محبت سارے جہاں کی دل میں
اُلفت نبیﷺ کی جو ہیں بساتے، ہوتے ہیں بڑی قسمت والے
رکھتے ہیں دل میں ہر لمحہ یاد آقا ﷺکی
لبوں پہ درودہر دم جو ہیں سجاتے ،ہوتے ہیں بڑی قسمت والے
نبیﷺ کی مدحت کرتے ہیں شب و روز
لوگوں کو نعتِ نبی ﷺ جو ہیں سناتے،ہوتے ہیں بڑی قسمت والے
اُن کے نقشِ قدم پہ چل کر
اپنی زندگی کو جو ہیں سجاتے،ہوتے ہیں بڑی قسمت والے
اپنے گھروں کو کاشف سجا سجا کر
میلاد اُن کا جو ہیں مناتے،ہوتے ہیں بڑی قسمت والے

Rate it:
Views: 513
07 Nov, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets