Add Poetry

نعت نبی ﷺ

Poet: Kashif Imran By: Kashif Imran, Mianwali

سارے جہاں کو چھوڑ کر مصطفیﷺ سے لو میں لگاؤں توبات بنے
نکال کر دُنیا کی محبت، نبیﷺ کی الفت دل میں بساؤں توبات بنے
درِ نبی ﷺ پر میں بھی جاؤں تو بات بنے
دُکھوں کے اپنے کہانی اُن کو میں سُناؤں توبات بنے
حسرت ہے میری ، درِ نبی ﷺ پہ جاکر میں بھی
اپنے آقاﷺ کو داغ دل کے میں دکھاؤں توبات بنے
وہ میرے اپنے، میں ہوں اُن کا، باقی زمانے سے کیا ہے لینا
اُن کی محبت میں کھو کر اپنا پتہ نہ پاؤں توبات بنے
ہزاروں لاکھوں ہیں قسمت والے، جاتے ہیں جو درِ نبیﷺ پر
قدموں میں آقاﷺ کے سر کو اپنے میں بھی جھکاؤں توبات بنے
لمحہ میرا ہر اک بسر ہو ذکر آقا ﷺ کا کرتے کرتے
رات دن اُن کی یادوں کے دیپ میں جلاؤں توبات بنے
میرے دل سے ہوجائے رخصت سارے جہاں کی محبت
اُن کی محبت میں ساری دُنیا کو میں بھُلاؤں توبات بنے
عمر ساری کروں بسر میں ، اُن کے نقشِ قدم پہ چلتے چلتے
اُن کے غلاموں میں نام اپنا میں لکھاؤں توبات بنے
رچا بسا ہو اُن کی اُلفت میں زندگی کا ہر سانس میرا
اُن کی محبت میں عمر ساری میں گزاروں توبات بنے
جیؤں تو اُن کے عشق میں، اُن کے عشق میں ہی موت آئے
چاہت میں اُن کی ، جان اپنی میں واروں توبات بنے
قبر میں نکیرین آئیں جب سوال و جواب کرنے
میں اُن کو ایک نعت نبی ﷺ سُناؤں توبات بنے
جب ساری خلقت نڈھال ہوگی روزِ قیامت بھوکی پیاسی
حوضِ کوثر پہ جاکر اپنی پیاس بُجھاؤں توبات بنے
اسے نہ روکو ،یہ تو ہے میرا اسے جنت میں جانے دو
روزِ محشر اپنے آقا سے یہ سُن میں پاؤں توبات بنے

Rate it:
Views: 690
06 Nov, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets