Add Poetry

دیکھو اپنی آنکھوں میں

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے جیسا کون دِکھائی دیتا ہے----- دیکھو اپنی آنکھوں میں
میرے جیسا کون سنائی دیتا ہے ----- دیکھو اپنی باتوں میں
میرے جیسا کون سجھائی دیتا ہے ---- دیکھو اپنی راتوں میں
میرے جیسا کون دہائی دیتا ہے ---- دیکھوں اپنی یادوں میں

آئینے کے سامنے جب آتے ہو
آئینے سے آنکھیں جب ملاتے ہو

میرے جیسا کوئی دکھائی دیتا ہے ----- دیکھو اپنی آنکھوں میں

سنتے ہو جب شعر کوئی دیوانوں سے
گیت کوئی جب سنتے ہو پروانوں سے

میرے جیسا کوئی سنائی دیتا ہے ----- دیکھو اپنی باتوں میں

رات کی چادر تان کے دن سو جاتا ہے
چاند گگن پہ تاروں کے ہمراہ آتا ہے

میرے جیسا کون سجھائی دیتا ہے ----- دیکھو اپنی راتوں میں

ایسے میں تم کس کو چاہا کرتے ہو
ایسے میں تم کس کو سوچا کرتے ہو

میرے جیسا کون دہائی دیتا ہے ----- دیکھو اپنی یادوں میں

میرے جیسا کون دِکھائی دیتا ہے----- دیکھو اپنی آنکھوں میں
میرے جیسا کون سنائی دیتا ہے ----- دیکھو اپنی باتوں میں
میرے جیسا کون سجھائی دیتا ہے ---- دیکھو اپنی راتوں میں
میرے جیسا کون دہائی دیتا ہے ---- دیکھوں اپنی یادوں میں

Rate it:
Views: 502
19 May, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets