Add Poetry

اندھیرے لوٹ آتے ہیں تکبّر کی سزا بن کر

Poet: syed basharat shah By: syed basharat shah, karachi

اندھیرے لوٹ آتے ہیں تکبّر کی سزا بن کر
سبھی کو آزماتے پھِر رہے ہو کیوں خدا بن کر

مرے دل میں جگہ کم ہو گئی ہے اس لئے شاید
غم آنکھوں میں چلےآئے نمی کا سلسلہ بن کر

کوئی واقف یہ کہتا ہے محبت ہار جاتی ہے
مقابل جب ذرا سی بات آ جائے انا بن کر

کوئی خواہش کوئی رنجش نہ کوئی شادمانی ہے
مرا دل رہ گیا ہے اب کسی کا مشغلہ بن کر

بشارت لوگ دیکھیں گے پڑھیں گے داد بھی دیں گے
تری تحریر یوں مٹ جائے گی رنگے حنا بن کر

Rate it:
Views: 2259
08 Apr, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets