Add Poetry

ظلمتِ شب ٹھہ گئی ہے

Poet: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi By: Dr. Khurshid Ahmed Bazmi, England

ظلمتِ شب ٹھہ گئی ہے
دل میں وحشت اترگئی ہے

نہیں آثارِ سحر کوئی
رات کب کی گزر گئی ہے

موت سے کیا گلہ ، یہاں تو
زندگی ہاتھ کر گئی ہے

سبک رفتار تھی جوانی
کب یہ آئی کدھر گئی ہے

آج کی بات ڈالی کل پر
کل بھی یونہی گزر گئی ہے

بد دعا تھی کسی کی شاید
ہر دعا بے اثر گئی ہے

نہ لگی آنکھ میری، جب سے
تجھکو چھو کر نظر گئی ہے

دوستوں کی ہے مہربانی
دشمنوں کو خبر گئی ہے

آج بچھڑوں کی یاد آئی
آج پھر آنکھ بھر گئی ہے

Rate it:
Views: 251
27 Feb, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets