Add Poetry

پھول کھلااتی ہے پت جھڑ سے بہار

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

پھول کھلااتی ہے پت جھڑ سے بہار
آ جاتے ہیں پھر بھنورے بے شمار

تم نے اگر توڑا نہیں پھول چمن سے
کیوں دیکھلاتے ہو سب کو زخم بہار

ایسی تیز ہوا چلی رات بھر گلشن میں
صبح ہر پھول تھا روتے روتے سوگوار

شامل تھے کچھ پتھر بھی ہوائوں میں
کر گئے وہ پھولوں کا دامن تار تار

ظلم کی دلدل میں پھنستا چلا گیا
جب سے ہوا ہے وہ تھوڑا با اختیار

ملتی ہے پیار کی سوغات کبھی کبھی
ہوتا نہیں ایسا کرم زندگی میں بار بار

Rate it:
Views: 220
29 Aug, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets