Add Poetry

ڈوبتے وقت نگاہوں میں کنارے کیسے

Poet: ورد بزمی By: ورد بزمی, اسلام آباد

ڈوبتے وقت نگاہوں میں کنارے کیسے
تیز طوفاں میں گھروندوں کے سہارے کیسے

مسکراتی ہوئی آنکھوں نے کبھی دیکھا نہیں
ہم جسے جیت چکے تھے اُسے ہارے کیسے

آسماں چھوتے ہوئے شعلوں کو معلوم کہاں
راکھ کے ڈیر میں پلتے ہیں شرارے کیسے

کیا بتائیں تجھے معلوم ہمیں خود بھی نہیں
ہم جسے جیت چکے تھے اُسے ہارے کیسے

دل جگر خون کیا چاک گریبان کیا
ہم نے صدقے تری الفت کے اتارےکیسے

دامنِ تر مرا دیکھو تو خبر ہو گی تجھے
کہ سمندر میں گرا کرتے ہیں دھارے کیسے

وَرۡد تو واقفِ اندازِِ بہاراں ٹھہرا
دُوسر جانے بہاروں کے اشارے کیسے

Rate it:
Views: 476
06 Jun, 2014
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets