Add Poetry

یا محمّد مصطفیٰ قربان تیرے نام پر

Poet: خواجہ فضل علی قریشی نقشبندی قدس اللہ سرہ By: Mohammad Wajahat Tahiri, bhitshah

یا محمّد مصطفیٰ قربان تیرے نام پر
پاک سچا دین تیرا ہوں فدا اسلام پر

بہت شیرین و لذیذ و پاک تیرا نام ہے
جو ادب سے نام لیوے لائق انعام ہے

کوئی پیدا نہ ہوا تجھ سا نہ ہووے گا کبھی
جو نبی پیدا ہوئے خادم ہوئے تیرے سبھی

تو ہے محبوبِ خدا رب چاہتا ہے تیری رضا
نفس و شیطاں سے بچالو ہے یہ میری مدعا

بہت ہی مظلوم عاجز غرق ہے تقصیر میں
جاوے گا ملکِ عرب میں ہے اگر تقدیر میں

کشش اپنی دو زیادہ دم بدم پاوے کمال
پاس بلواؤ دکھاوو یا رسول اللہ جمال

کب ہووے مقبول دل کی اُس جنابِ پاک میں
آرزو دیدار کی آگے نہ جاؤں خاک میں

عربی و مکّی و مدنی نازنینِ کبریا
کشش ہووے تیز چہ حاجت مقناطیس و کہربا

وطن تیرا پاک دیکھوں خوب عیداں جا کروں
جب تلک روضہ نہ دیکھوں آگے ہرگز نہ مروں

یہ قریشی خاک تیرے قدموں کی ہے شوق مند
جاکے تیرے قدموں میں پاوے وہاں قدرِ بلند

Rate it:
Views: 563
11 Apr, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets