Add Poetry

دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں

Poet: عبد الستار خان نیازی By: saqib raheem, jhelum

دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں
یہ کیف کیوں آج آرہے ہیں
کچھہ ایسا محسوس ہورہا ہے
حضورﷺ تشریف لا رہے ہیں

نوازشوں پرنوازشیں ہیں
عنایتوں پر عنایتیں ہیں
نبیﷺ کی نعتیں سنا سنا کر
ہم اپنی قسمت جگا رہے ہیں

کہیں پہ رونق ہے مےکشوں کی
کہیں پہ محفل ہے دل جلوں کی
وہ کتنے خوش بخت ہیں جو اپنے
نبیﷺ کی محفل سجارہے ہیں

نہ پاس پی ہو تو سونا ساون
وہ جس سے راضی وہی سہاگن
جنہوں نے پکڑا نبیﷺ کا دامن
انہی کے گھر جگمگا رہے ہیں

کہاں کا منسب کہاں کی دولت
قسم خدا کی یہ ہے حقیقت
جنہیں بلایا ہے مصطفی ﷺ نے
وہی مدینے کو جا رہے ہیں

میں اپنے خیرالوری ﷺ کے صدقے
میں ان کی شان عطا کے صدقے
بھرا عیبوں سے میرا دامن
حضور ﷺ پھر بھی نبھا رہے ہیں

بنے گا جانے کا پھر بہانا
کہے گا آکر کوئی دیوانہ
چلو نیازی تمہیں مدینے
مدینے والے بلا رہے ہیں

Rate it:
Views: 1850
03 Feb, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets