Add Poetry

دُکھ بھری شاخوں کو خوشیوں کی سحر کرتا ہُوا

Poet: suleman khumar By: ٭سلیمان خمار(بیجاپور) بھارت, haydrabad

دُکھ بھری شاخوں کو خوشیوں کی سحر کرتا ہُوا
آگیا سورج وہ اندھیاروں کو سَر کرتا ہُوا
ساری باطل قوتوں کو بے اثر کرتا ہوا
نورِ احمدؐ تھا ہر اِک کے دل میں گھر کرتا ہوا
اُس کی بعثت میں نظر آیا یہ منظر بھی ہمیں
موسمِ گل جانبِ صحرا سفر کرتا ہوا
اُس کی اک اک بات گرہیں کھولتی تھی ذہن کی
ایک اک جملہ تھا اُس کا دل میں گھر کرتا ہوا
میرے آقاﷺ نے دِیا ہے آبیاری کا ہنر
بانجھ ہوتی ڈالیوں کو باثمر کرتا ہوا
آپﷺ کی آواز سے اونچا نہ ہو لہجہ کوئی
ہے یہ فرمانِ الٰہی باخبر کرتا ہوا
صحبتِ خیر الوریٰ کا دیکھئے اعجاز یہ
دھول کے ذرّوں کو خورشید و قمر کرتا ہوا
آگیا قرآں زمیں پر سارا قسطوں میں خمارؔ
ہر کہا میرے نبیﷺ کا معتبر کرتا ہوا
٭سلیمان خمار(بیجاپور) بھارت
 

Rate it:
Views: 402
17 Jan, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets