Add Poetry

الہام اور آزادی

Poet: Allama Iqbal By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

ہو بندۂ آزاد اگر صاحبِ الہام
ہے اس کی نگہ فکر و عمل کے لیے مہمیز

اس کے نفسِ گرم کی تاثیر ہے ایسی
ہو جاتی ہے خاکِ چمنستان شرر آمیز

شاہیں کی ادا ہوتی ہے بلبل میں نمودار
کس درجہ بدل جاتے ہیں مرغانِ سحر خیز

اس مرد خود آگاہ خدا مست کی صحبت
دیتی ہے گداؤں کو شکوہِ جم و پرویز

محکوم کے الہام سے اللہ بچائے
غارتِ گر اقوام ہے وہ صورتِ چنگیز

Rate it:
Views: 441
10 Sep, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets