چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سانحہ نو مئی کی مذمت

image

ملتان۔ 09 مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سانحہ نو مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نو مئی واقعات کی مذمت کر رہی ہے۔جمعرات کو یہاں سرکٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کو ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والے عناصر کسی صورت معافی کے حقدار نہیں،سانحہ نو مئی میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ووٹ کا حق دیا اور ایک آدمی ایک ووٹ کا تصور متعارف کرایا، پیپلز پارٹی “طاقت کا سرچشمہ عوام ہے” کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے، عوام کی طاقت ہی بڑی طاقت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہ ان کی پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی کیونکہ میزائل ٹیکنالوجی کے بغیر ایٹمی طاقت ادھوری ہے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے معاشرے کے غریب طبقے کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) کا آغاز کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وہ بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں،مجھے بطور وزیراعظم پاکستان بھی متفقہ طور پر منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کرملتان شہرسمیت جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے عملی کوششیں کیں،ہم نے یہاں بڑے ترقیاتی منصوبے کروائے،یقین دلاتا ہوں کہ خطے کی مزید ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کی عوام کے احساس محرومی کوختم کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.