چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل آنگس جے کیمپبل کی ملاقات

image

راولپنڈی ۔20مئی (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل آنگس جے کیمپبل نے ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی تعاون، علاقائی و عالمی سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آسٹریلین چیف آف ڈیفنس نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔آسٹریلین چیف آف ڈیفنس نے دہشت گردی کے خلاف اور علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل آنگس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.