چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ

image

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):چیئرمین (اوگرا) نے ممبر (آئل) اور اوگرا کے سینئر حکام کے ساتھ پی پی ایل کے آہدی ( ADHI)فیلڈ کا ایک روزہ دورہ کیا تاکہ ان کے آپریشنل پیرامیٹرز اور حفاظتی تیاریوں کی نگرانی کی جا سکے۔ یہ دورہ اوگرا کی انتظامیہ کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ تھا جس میں پی پی ایل کی آدھی ٹیم نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

آہدی آئیل فیلڈز ملک کو 55 MMCFD گیس، 6,000 بیرل خام تیل اور 200 M ٹن ایل پی جی فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر پی پی ایل نے حفاظتی چیلنجوں یا ناخوشگوار حادثات سے نمٹنے کے لیے جدید ترین حفاظتی تکنیکوں کی نمائش کی، جو تسلی بخش اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پائی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.