کرغزستان میں تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر نے تمام پاکستانیوں کو تاحکم ثانی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایکس اکائونٹ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کرغزستان میں پاکستانی سفارت خانہ کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پاکستانی سفارت خانے سے +996507567667 اور +996555554476 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.