پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےکرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

image

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

نائب وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں طلباء پر پر تشدد ہجوم کے حملوں کی رپورٹس کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو انہیں مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.