ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں پاکستان کی نمائندگی، ناظرین کی توجہ کا مرکز

image

ابوظہبی۔1مئی (اے پی پی): ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادبی تخلیقات اور فنکاروں نے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، پاکستانی کتابوں کے ایک اسٹال پر پاکستانی مصنفین کے ادبی کام کی نمائش کی گئی ہے۔ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب کی ایک خاص بات ایک پینل مباحثہ تھا جس کا عنوان تھا “Capturing Diverse Realities; Dreaming Many Dreams” خاص طور پر پاکستان ٹیلی ویژن کی قیادت میں پاکستانی ڈرامے کی پائیدار وراثت پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔پینلسٹس میں اردو ڈرامہ نگار اور ناول نگار آمنہ مفتی، متحدہ عرب امارات میں مقیم اردو فلم اسکرین پلے رائٹر شازیہ علی خان شامل تھیں، پینل کی نظامت مصنف، صحافی اور ماہر نفسیا ت مہوش اعجاز نے کی۔ اس مباحثے میں نہ صرف موجودہ کامیابیوں کا جشن منایا گیا بلکہ مستقبل کے لئے پاکستانی ڈرامے کے جوہر اور عظمت کو برقرار رکھنے کے لئے بصیرت افروز تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آفاق احمد اور پریس کونسلر ایم صالح نے پینل ڈسکشن میں شرکت کی، کتابوں کے اسٹال کا دورہ کیا اور دورے پر آنے والے پاکستانی مصنفین اور پبلشرز سے تبادلہ خیال کیا۔ ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ (29 اپریل سے 05 مئی) ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے، بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دیتا ہے اور دنیا بھر سے ادبی ورثے کی نمائش کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.