وطن عزیز کے ہر محنت کش کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، ملکی ترقی میں مزدو رکا خون پسینہ شامل ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

image

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے بدھ کو یوم مئی کے موقع پر کہا ہے کہ وطن عزیز کے ہر محنت کش،مزدور اور ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مزدور کا خون پسینہ ہی ملکی نظام معیشت کو بحال اور فعال رکھتا ہے، آج کے دن ہمیں مز دوروں کی خوشحالی، معیشت کی بحالی کے سنہرے اصول کو اپنانا ہوگا اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی راہ نکالنی ہوگی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم وطن عزیز میں بسنے والے ہر مزدور کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.