پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔‘
جمعے کو گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں۔‘’عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی خوش حالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو رد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔‘