اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغان ٹرانزٹ شپمنٹ میں مائع میتھ ایمفیٹامائن کی بڑی مقدار ضبط کرلی

image

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغان ٹرانزٹ شپمنٹ میں مائع میتھ ایمفیٹامائن کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے بدرالدین یارڈ کراچی پر بڑی کارروائی کرکے مشکوک افغان شپمنٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی۔ کارگو کے ذریعے “انار کے جوس” کا لیبل لگا کر جاپان منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغان ٹرانزٹ شپمنٹ میں مائع میتھ ایمفیٹامائن کی بڑی مقدار ضبط کرلی۔معائنے کے بعد جوس کینز کے اندر چھپائی گئی 360 لٹر مائع میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمدکی گئی ۔قبضے میں لیا گیا کارگو جاپان کے شہر بینگو پورٹ بھیجا جا رہا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق قبضے میں لی گئی کھیپ افغانستان سے کراچی بھیجی گئی۔ترجمان نے کہاکہ منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس کا تجارتی راستوں کا استحصال سنگین خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔کامیاب آپریشن اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کیخلاف غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.